ڈچ فارمولا ون گراں پری اگلے سال تک ملتوی

May 28, 2020

کوروناوائرس کی وجہ سے ڈچ فارمولا ون گراں پری اگلے سال تک ملتوی کردی گئی۔

اسپورٹس ڈائریکٹر جان لامرس کا کہنا ہے کہ ریس کے لیے ایک سال اور انتظار کرنا ہو گا۔

1948 میں شروع ہونے والی ڈچ فارمولا ون گراں پری کا آخری ایڈیشن 1985 میں ہوا تھا، دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں کئی بڑے ایونٹ ملتوی یا منسوخ کئے جاچکے ہیں۔

ڈچ فارمولا ون بھی انہیں ملتوی ایونٹ میں شامل ہوگئی۔

اسپورٹس ڈائریکٹر جان لامرس کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ریس کا انعقاد ممکن نہیں، فارمولا ون کے لئے ایک سال اور انتظار کرنا ہوگا اور اب یہ ایونٹ 2021 میں منعقد کیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ 1948 میں شروع ہونے والی ڈچ فارمولا ون گراں پری کا آخری ایڈیشن 1985 میں ہوا تھا، اس ریس کا 35 سال انتظار کیا، ایک سال اور انتظار کرسکتے ہیں۔