ملائیکا اروڑا نے مداحوں کو اپنی صبح کی روٹین سے آگاہ کردیا

May 29, 2020

ملائیکا اروڑا نے مداحوں کو اپنی صبح کی روٹین سے آگاہ کردیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکارہ ملائکہ اروڑا نے مداحوں کو اپنی صبح کی روٹین سے آگاہ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔حال ہی میں ملائکہ اروڑا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ صبح کے وقت وٹامن ڈی حاصل کرنے کے لیے سورج کی دھوپ لیتی نظر آرہی ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو میں ملائکہ اروڑا نے کہا کہ ’میں روزانہ صبح قدرتی طور پر وٹامن ڈی حاصل کرنے کے لیے سورج کے سامنے دھوپ میں کھڑی ہوجاتی ہوں کیونکہ یہ ہماری صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔ملائکہ اروڑا نے اپنے چاہنے والوں کو بھی مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’صبح کی دھوپ لینا نہ بھولیں اور سورج سے فائدہ حاصل کرتے ہوئے اپنی صحت اچھی بنائیں۔بھارتی اداکارہ نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ VitaminDTherapy اور StayHomeStaySafe بھی استعمال کیا۔اِس سے قبل ملائکہ اروڑا نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں اداکارہ نے لباس کافتان زیب تن کیا ہوا تھا۔انسٹاگرام پر شیئر کردہ اِس تصویر کے کیپشن میں ملائکہ اروڑا نے کرینہ کپور کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میں نےلاک ڈاؤن میں رہتے ہوئے جیم کے لیے کافتان پہن لیا ہے اور میک اپ کے بغیر اپنے گندے بالوں پر بلو ڈرائیر بھی کرلیا ہے۔یاد رہے کہ ملائکہ اروڑا سلمان خان کے بڑے بھائی اور بھارتی اداکار و فلمساز ارباز خان کی سابق اہلیہ ہیں۔ارباز خان اور ملائکہ اروڑا کی شادی 19 سال تک قائم رہی تھی اور دونوں نے اپنی علیحدگی کے بارے میں 2017 میں اعلان کیا تھا جبکہ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔