پاکستانی ہاکی کوچز فیڈریشن سے ڈرتے ہیں،عماد بٹ پھٹ پڑے

May 29, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سلمان اکبر کے بعدقومی ہاکی ٹیم کے نائب کپتان عماد بٹ بھی فیڈریشن کے خلاف بول پڑے۔ اپنے وڈیو انٹرویو میں انہوں نےکہا کہ قومی ٹیم کے موجودہ کوچز فیڈریشن سے ڈرتے ہیں، جونیئر ہاکی ٹیم کے انتخاب میں سفارش چلتی ہے، میں موجودہ قومی ہاکی ٹیم کوچز سے دعوی کیساتھ شرط لگاتا ہوں کہ اگر وہ واقعی اتنے بڑے لیجنڈ اولمپیئنز پلیئر یا ہاکی کوچ ہیں یا اتنی زیادہ معلومات رکھتےہیں تو ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں میں منتقل کیوں نہیں کرتے ۔ دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کہا ہے عید الفطر کے بعد دفاتر کھلنے پر ان کے بیان کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد کسی قسم کی کاروائی عمل میں آئے گی۔