کورونا، بلوچستان میں مریضوں کی تعداد 3928 ہوگئی

May 29, 2020

بلوچستان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 147 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 3928 ہوگئی، صوبے میں کورونا وائرس کے باعث تصدیق شدہ ہلاکتوں کی تعداد 43 ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں جمعرات کو کورونا وائرس کے مزید 147 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد اب تک متاثرہ مریضوں کی تعداد 3928 ہوگئی ہے جن میں سے 3722 مقامی طور پر وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

متاثرہ افراد میں سے3231 کا تعلق کوئٹہ، 113کا پشین، 130کا قلعہ عبدﷲ اور 54 کا قلعہ سیف ﷲ سے ہے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ ہلاکتوں کی تعداد 43 ہے جبکہ17مشتبہ افراد کی بھی اموات ہوئیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 60 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 65 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1354 ہوگئی ہے جو کل مریضوں کا 35 فیصد ہے جبکہ اس وقت کورونا وائرس کے 2514 مریض زیرعلاج ہیں۔