پیپلز پارٹی کا واویلا بتارہا ہے چینی پر ن لیگ سے زیادہ سبسڈی دی‘ شہباز گل

May 29, 2020

’پیپلز پارٹی کا واویلا بتارہا ہے چینی پر ن لیگ سے زیادہ سبسڈی دی‘

اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہبازگِل نے کہا ہے کہ سندھ کی 99فیصد شوگر ملز زرداری خاندان اور ان کے فرنٹ مین کی ملکیت ہیں، پیپلزپارٹی کا واویلا کرنا بتا رہاہے کہ انہوں نے چینی پر ن لیگ سے بھی زیادہ سبسڈی دی تھی۔جمعرات کو پیپلز پارٹی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں شہباز گِل نے کہا کہ سیاسی نورا کشتی کرنے والوں کو قوم کی پائی پائی کا حساب دینا ہوگا۔