پانی فراہمی میں غفلت پر 5ٹیوب ویل آپریٹر اور ڈرائیور معطل

May 29, 2020

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ڈپٹی میئر اسلام آباد ذیشان نقوی نے پانی کی فراہمی میں غفلت برتنے پر پانچ ٹیوب ویل آپریٹرز اور ایک ڈرائیور کو معطل کر کے انکی تنخواہیں بھی روک دیں۔ جمعرات کو پانی کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ڈپٹی میئر نے مختلف سیکٹرز کا دورہ کیا، اور کھلی کچہری میں لوگوں کی شکایات سنیں۔ عوامی شکایات پر ڈپٹی میئر نے اچانک مختلف ٹیوب ویلز کا دورہ کیا اور متعلقہ افراد کو غیرحاضر پایا۔