ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے سپلیمنٹری امتحانات یکم جون سے شروع ہونگے

May 29, 2020

لاہور(جنرل رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام میڈیکل اور ڈینٹل کے پروفیشنل سپلیمنٹری امتحانات یکم جون سے شروع ہوں گے۔ جمعرات کو ترجمان یو ایچ ایس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر تمام امتحانی مراکز پر خصوصی انتظامات کیے جائیں گے-