سعودی عرب: ڈھائی ہزار پاکستانی کورونا سے متاثر

May 29, 2020

سعودی عرب میں کورونا وائرس سےمتاثر ہونے والے پاکستانیوں کی کل تعداد 2 ہزار 500 ہے جبکہ اس وبا سمیت دیگر بیماریوں سے اب تک 100 کے قریب پاکستانی زندگی کی بازی ہار چکے۔

سفیر پاکستان راجا علی اعجاز نے آل پارٹیز زوم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو انفرادی طور پر اس چیلنج کا مقابلہ کرنا ہے۔ کورونا کے باعث انتقال کرنے والے پاکستانیوں کی میتوں کے علاوہ دیگر چند میتوں کو وطن بھجوانے کی کوشش جاری ہے۔

راجا علی اعجازنے مزید کہا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے ضرورت مند افراد کو راشن پہنچانے کا کام بھی جاری ہے جبکہ سفارتخانے کی جانب سے ایکسپائر ہونے والے تمام پاسپورٹ کی ایک سال کے لئے تجدید کی جا رہی ہے۔