پاکستان: 64028 کورونا مریض، 1 ہزار 334 اموات

May 29, 2020

لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 64 ہزار سے زائد ہو گئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 64 ہزار 28 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 334 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 40 ہزار 406 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں 496 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 22 ہزار 305 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے دیگر صوبوں سے زیادہ یعنی 25 ہزار 309 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 396 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 22 ہزار 964 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 410 ہو گئی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 842 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 432 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 3 ہزار 928 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 60 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کے پی میں کورونا سے اموات کی تعداد 432 ہوگئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 ہزار 100 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 22 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 658 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 9 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 227 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 5مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔