کراچی: ایئربس ماہرین کا ہیلی کاپٹر کے ذریعے جائے حادثہ کا معائنہ

May 29, 2020


ایئربس کمپنی کے ماہرین نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کراچی میں قومی ایئرلائن پی آئی اے کا طیارہ گرنے کی جگہ کا معائنہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئربس کمپنی کے ماہرین نےہیلی کاپٹر کے ذریعے فضا سے ہائی ریزولیشن کیمروں کی مددسے حادثے کی جگہ کی عکاسی کی۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے تحقیقاتی ٹیم نے رن وے 25 ایل کا بھی فضائی جائزہ لیا۔

ذرائع کے مطابق بدقسمت طیارے نے لینڈنگ کی پہلی کوشش رن وے 25 ایل پر کی تھی۔ ٹیک آف پوائنٹ سے لینڈنگ پوائنٹ کے درمیان ہیلی کاپٹر کی سیدھی پرواز اُڑائی گئی۔

ایئرپورٹ فنل ایریا میں گوراونڈ چکر لگائے گئے ، ہیلی کاپٹر کے ذریعے عکس بند کیے گئے مناظر کی ویڈیوایئربس ہیڈ کوارٹر فرانس بھیجی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیوز کی عکس بندی فرانس میں موجود ماہرین کے تیز ترین تحقیقات میں معاون ثابت ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملبےکےنیچےدباہواکاک پٹ وائس ریکارڈربھی مل گیا، وائس ریکارڈرایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈکےحوالے کردیا گیا ہے۔