کورونا وائرس: برطانیہ میں طبی عملے کو خراج تحسین

May 29, 2020

کورونا وائرس: برطانیہ میں طبی عملے کو خراج تحسین

برطانیہ میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز و میڈیکل اسٹاف خراج تحسین پیش کیا گیا۔

دن رات مریضوں کی صحت کی بہتری کے لیے خود کو خطرے میں ڈال کر کام کرنے والے طبی عملے کو ان کی ہمت اور فرض شناسی پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دسویں بار لندن، لیڈز اور برمنگھم سمیت دیگر شہروں میں لوگوں نے اپنے گھروں کی بالکنیوں، کھڑکیوں اور دروازوں پرکھڑے ہوکر تالیاں بجائیں۔

اس موقع پر بعض افراد نے برتن بجاکر میوزک پرفارمنس دی اور یکجہتی کے گیت گنگنائے، جبکہ ہر ہفتے منعقد ہونے والی اس کلیپ فار کئیرر مہم میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی حصہ لیا اور طبی عملے کی خدمات کو سراہا۔

دوسری جانب برطانیہ بھر میں مختلف عمارتوں کو نیلے رنگ میں تبدیل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ جان لیوا وائرس سے برطانیہ میں 37,837 اموات ہوچکی ہیں اور 2 لاکھ سے زائد مریض ملک میں موجود ہیں۔