فوٹوگرافر نے منفرد ماسکس تیار کرلیے

May 29, 2020

فوٹوگرافر نے منفرد ماسکس تیار کرلیے

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جہاں بہت سی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا گیا ہے، وہیں سب سے اہم ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا جارہا ہے۔

ڈیزائنرز نے ماسک پہننے سے کترانے والوں کے لیے دلچسپ و عجیب قسم کے ماسک تیار کرنا شروع کردیئے ہیں، ایسے ہی ایک فوٹوگرافر نے چہرے کی تصویر لے کر پرنٹ کرکے منفرد قسم کے ماسک تیار کیے ہیں۔

بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر کا کہنا ہے کہ یہ ماسک تیزی سے مقبول ہورہے ہیں اور انہیں پہننے والے شخص کو شناخت کرنے میں بھی کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔