بجٹ تجاویز کی تیاری آخری مراحل میں داخل

May 29, 2020

بجٹ تجاویز کی تیاری آخری مراحل میں داخل

اگلے مالی سال کے لیے بجٹ تجاویز کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے مالی سال کے لیے اقتصادی ترقی کی شرح 3 فیصد رکھنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لیے مہنگائی کی شرح کا ہدف 8.4 فیصد رکھنے کا ہدف مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے مالی سال کے لیے مالی خسارے کا ہدف 5.8 فیصد مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش ہوگا، ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی بجٹ کی تجاویز 2 جون کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے 12 جون سے قبل باقاعدگی کے ساتھ بجٹ بریفنگ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ کے مجموعی حجم میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیا، آئندہ مالی سال میں ساڑھے 7 ہزار ارب سے زیادہ کا وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔