بلال مقصود نے نازیہ حسن کا گایا ہوا گانا گا کر مداحوں کے دل جیت لئے

May 30, 2020

بلال مقصود نے نازیہ حسن کا گایا ہوا گانا گا کر مداحوں کے دل جیت لئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹرنگز بینڈ کے رکن اور نامور کمپوزر و گلوکار بلال مقصود نے لاک ڈاؤن کے دوران پاکستان کی پہلی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کا مشہور گانا ’آؤ ناں پیار کریں‘ گا کر مداحوں کے دل جیت لیے۔لاک ڈاؤن کے دوران گھر بیٹھے بلال مقصود نے حال ہی میں تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں گلوکار ہردلعزیز نازیہ حسن کو یاد کرتے ہوئے اُن کا مشہور گانا ’آؤ ناں پیار کریں‘ گارہے ہیں۔گلوکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں نازیہ حسن اور اُن کے بھائی زوہیب حسن کا اِس طرح کے یادگار گیتوں کے لیے شکریہ بھی ادا کیا۔بلال مقصود کی آواز میں نازیہ حسن کے گانے کی چند سطروں کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔صارفین نے گلوکار سے اپنی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ نازیہ حسن اور زوہیب حسن کے مزید یادگار گانے گاکر ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کریں۔واضح رہے کہ نازیہ حسن کا یہ گانا ’آؤ نہ پیار کریں‘ 1980 میں ریلیز ہوا تھا اور اُس وقت اُن کے اس گانے نے خوب مقبولیت حاصل کی تھی۔