کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج محکمہ صحت نے دو کمیٹیاں تشکیل دیدیں

May 30, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ صحت سندھ نے کوروناوائرس کے مریضوں کا سرکاری خرچ پر نجی اسپتالوں میں علاج معالجے اور اسپتالوں کا جائزہ لینے کےلئے دو کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں ۔ سرکاری خرچ پر علاج معالجے کے حوالے سے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کے چیئرمین اسپیشل سیکریٹری صحت جبکہ اراکین میں ڈاکٹر سکندر علی میمن اور ڈپٹی سیکریٹری صحت شامل ہیں ۔ کورونا کے مریضوں کے علاج و معالجے کے حوالے سے جائزہ لینے کے لئے بھی چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔