چین :معجزانہ طور پر بچی کی زندگی بچ گئی

May 30, 2020

چین میں 197 فٹ بلندی سے حادثاتی طور پر گرنے والی بچی کی زندگی خوش قسمتی سے بچ گئی۔

یہ حادثہ چین کے مقامی پارک میں پیش آیا، پارک میں قائم ’گلاس والک وے‘ پر چینی لڑکی اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور بدقسمتی سے حفاظتی کٹ نے بھی ساتھ نہ دیا۔

عموماً پارک انتظامیہ گلاس والک وے استعمال کرنے کے لیے شہریوں کو حفاظتی کٹ پہناتی ہے تاکہ وہ کسی بھی حادثے کے نتیجے میں خود کو محفوظ رکھ سکیں، لیکن مذکورہ بچی جب گری تو کٹ بھی کھل گئی۔

معجزانہ طور پر لڑکی بچ گئی لیکن اس کے جسم کی مختلف ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔