ہانگ کانگ:پارلیمانی ممبران گھتم گھتا ہو گئے

May 30, 2020

ہانگ کانگ کی پارلیمنٹ اس وقت میدانِ جنگ کا منظر پیش کرنے لگی جب ممبران گھتم گھتا ہوگئے اور ایک دوسرے پر مکوں کی خوب بارش برسائی۔

ہانگ کانگ کی پارلیمنٹ اجلاس میں چین کے قومی ترانے کی بے عزتی جرم قرار دینے کے بل پر بحث جاری تھی کے اس دوران چین کے حامی اور مخالفین چیئر پرسن کی کرسی کے گرد جمع ہوگئے اور کرسی تک پہنچنے کی کوشش میں ایک دوسرے کو دھکے دیتے دکھائی دیئے۔

یوں پارلیمنٹ ہاؤس میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔