تیل کمپنیوں کو تاریخ کے بدترین مالی نقصانات کا سامنا

May 30, 2020

تیل کمپنیوں کو تاریخ کے بدترین مالی نقصانات کا سامنا

موجودہ حالات میں تیل کمپنیوں کو تاریخ کے بدترین مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

عالمی تیل قیمتو ں میں کمی کے دوران مارکیٹنگ کمپنیز اور ریفائنریز کے تیل کے اربوں لیٹرز ذخیروں پر بڑا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

قیمتیں بڑھنے کے دوران فائدہ بھی یہ کمپینز ہی اٹھاتی رہی ہیں لیکن حالیہ عرصے میں تیل کے کاروبار پر دو دھاری تلوار کا حملہ ہوا۔

اس حملے سے قیمتیں لڑھکتی ہوئی تاریخ کی ریکارڈ کم ترین سطح پر آگئیں۔

دوسری جانب کورونا کے سبب پیٹرول پمپس کی سیل محدود رہی جبکہ روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے سبب کمپنیز کو امپورٹ پر زیادہ ڈالرز دینے پڑے۔

اس کے ساتھ ساتھ ملکی ریفائنریز کو اس دوران الگ نوعیت کے چیلنجز کا سامنا رہا۔

ایک تخمینے کے مطابق حالیہ عرصے کے دوران آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ریفائنریز کو 100 ارب روپے نقصان ہوا ہے۔

بڑے نقصانات کے سبب تیل کمپنیز کو رقم کی قلت کا سامنا ہے، اسٹریٹیجک انڈسٹری کے کچھ ماہرین سمجھتے ہیں کہ امپورٹ ادائیگیوں پر زائد ڈالرز کا مسئلہ حل ہوگیا لیکن اگر اس میں گزشتہ سال کا عرصہ بھی شامل کیا جائے تو انڈسٹری کا پھولا ہوا سانس بحال ہوجائے۔