پاکستانی ایتھلیٹس نے ساؤتھ ایشین گیمز کے دوران نا دانستگی میں وٹامن استعمال کرنے کا اعتراف کیا

May 31, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی ایتھلیٹس نے ساؤتھ ایشین گیمز کے دوران نا دانستگی میں وٹامن استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے۔دو میڈلسٹ ایتھلیٹس نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کو چیلنج کیا اور بی سیمپل کی درخواست کی ہے۔دونوں ایتھلیٹس اب بی سیمپل کے لئےکارروائی مکمل کریں گے ۔زرائع کا کہنا ہے کہ اعتراف کرنے والے ایتھلیٹس کے خلاف اب قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی ہو گی ۔پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے زرائع نے پہلے تینوں ایتھلیٹس کے نتائج کو چیلنج کرنے کی تصدیق کی تھی ۔نیپال گیمز کےگولڈ میڈلسٹ محمد نعیم اور محبوب علی جبکہ برانز میڈلسٹ سمیع اللہ کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔