رائٹس ہولڈر کمپنی پی ایس ایل فائیو کے میچز بیٹنگ(سٹے بازی) ویب سائٹ پر چلا رہی تھی، پی سی بی

May 31, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں غیر ملکی کمپنی نےپی سی بی کی پیشگی اجازت کے بغیرلائیو اسٹریمنگ کی اجازت دے کر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور اپنے عمل پر پی سی بی سے معافی مانگ لی ہے۔پی ایس ایل کی رائٹس ہولڈر کمپنی نے بورڈ سے معافی اس لئے مانگی کیوں کہ رائٹس ہولڈر کمپنی پی ایس ایل فائیو کےمیچز بیٹنگ(سٹے بازی) ویب سائٹ پر چلا رہی تھی پی سی بی نے اپنے معاملات کی سخت نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رائٹس ہولڈر کمپنی سب لائسنسنگ کے سلسلے میں پی سی بی سے پیشگی اجازت طلب کرنے میں فعال نہیں رہی۔ہفتے کو پی سی بی نے اعلامیہ جاری کیا کہ غیر ملکی کمپنی پاکستان کرکٹ بورڈ سے اظہار افسوس کرتی ہے اور فریقین کے مابین تنازع کا مناسب حل تلاش کرنے پر زور دیتا ہے۔غیر ملکی کمپنی نے اپنے ایک بیان میں کہا: "ٹیک فرنٹ انٹرنیشنل ایف زیڈ ای تسلیم کرتا ہے کہ وہ مخصوص سب لائسنسنگ کے سلسلے میں پی سی بی سے پیشگی اجازت طلب کرنے میں فعال نہیں رہا اور اس دوران یہ تمام عمل پی ایس ایل فائیو کے لائیو اسٹریمنگ رائٹس کے لیے پی سی بی کے ساتھ معاہدے کی روح اور شقوں کے مطابق نہیں رہا۔