لاہور: 20 سالہ نوجوان کی 6 سالہ بچی سے زیادتی

May 31, 2020

لاہور کے علاقے مانگا منڈی کے کماس گاؤں میں 20 سالہ نوجوان نے 6 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق 20 سالہ اوباش نوجوان اسامہ نے مبینہ طور پر 6 سالہ بچی سے زیادتی کی، بچی کے شور مچانے پر اہل علاقہ جمع ہوئے تو ملزم فرار ہو گیا۔

پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، بچی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔