سندھ حکومت اسپتالوں میں علاج فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی، حافظ نعیم

May 31, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے پرائیویٹ و سرکاری اسپتالوں میں گنجائش نہ ہونے کے عذرپر مریضوں کے علاج سے انکار اور مریضوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت اسپتالوں میں علاج فراہم کر نے میں ناکام ہو گئی ہے ۔ حکومت بتائے کہ سرکاری اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی گنجائش کتنی ہے اور کورونا کیسز کتنے ہیں؟حکومت یہ بھی بتائے کہ سرکاری اسپتالوں میں کتنے وینٹیلیٹرز ہیں اور بیرون ملک کے فنڈز سے مزید کتنے وینٹی لیٹرز خریدے؟اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کے لئے کیا انتظامات کئے گئے ہیں ،حکومت اس نظام کا واضح اعلان کرے کہ مریض اسپتالوں میں داخلے کے لئے کس فرد یا ادارے سے رجوع کرے نہ کہ خود اسپتالوں میں داخلے کے لئے دھکے کھاتے پھیرے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت عام امراض میں مبتلا شہریوں کو بھی اسپتالوں میں داخل نہیں کیا جارہا ہے ، شدید افرا تفری کا عالم ہے ، علاج نہ ملنے سے گھروں پر اموات ہو رہی ہیں ۔ اب فوری ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔