ڈی آئی جی ایڈمن کراچی کے پی ایس بھی کورونا سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے

May 31, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی ایڈمن کراچی کے پی ایس بھی کورونا سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس آفس میں تعینات ڈی آئی جی ایڈمن کے پی ایس 57سالہ سعید احمد ولد امان اللہ ہفتہ کو کورونا سے لڑتے ہوئے ایس آئی یو ٹی میں دوران علاج جاں بحق ہو گئے۔سعید احمد کو 25مئی کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا،27مئی کو انکی طبیعت بگڑ گئی تھی جسکے بعد ہفتہ کی صبح انھیں وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا تھا،متوفی گلستان جوہربلاک17کے رہائشی تھے۔