سندھ بھر میں مزارات کھولے جائیں، ثروت اعجاز

May 31, 2020

کراچی (اسٹاف رپوٹر )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پنجاب کی طرح سندھ بھر میں مزارات اولیاء کھولے جائیں،زائرین کے مزارات میں داخلے کے لئے ایس او پی پر مکمل عمل کیا جائے گا،حکومت سندھ فوری طور پر مزارات اولیاء کھولے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے۔