کورنگی کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ میں2افراد زخمی ہو گئے

May 31, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ میں2افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی تھانے کی حدود ضیاء کالونی میں واقع کباڑ کی دکان پر ہفتہ کی صبح ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ تین موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح ملزمان کباڑ کی دکان پر آئے اور دکان کے مالک صدیق اور وہاں کام کرنے والے موج علی پر براہ راست فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔