منیرعلی اور رضوان قریشی کے انتقال پر لندن رابطہ کمیٹی کی تعزیت

May 31, 2020

لندن ( جنگ نیوز)ایم کیوایم کے بانی وقائد کے خالہ زاد بھائی محمدرضوان قریشی کراچی میں انتقال کرگئے،محمدرضوان قریشی کچھ عرصہ سے علیل تھے،دریں اثناء ایم کیو ایم لندن کے سنیئر رہنما مصطفی عزیزآبادی کے بڑے بھائی منیر علی کو ہفتے کو کراچی کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،منیر علی مرحوم ایم کیوایم کے سینئر کارکن تھے ،لندن رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔