چین نے بھارت کے لداخ پر قبضے کی خواہش کو خاک میں ملادیا ،محمود ریاض

May 31, 2020

سلاو ( رپورٹ اورنگزیب چوہدری ) آزاد کشمیر کے سابق وزیر برقیات اطلاعات و اوورسیز ایم ایل اے رہنما پاکستان تحریک انصاف محمود ریاض نے جنگ لندن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین کی بہادر فوج نے بھارتی فوج کے لداخ میں ناجائز قبضے کی خواہش کو خاک میں ملا دیا۔ بھارت اس پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے،ہم چائنہ کی مسلح افواج، اور اس کی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہم انشاء اللہ ہندوستان کو جموں و کشمیر اور لداخ سے نکالیں گے، اور وہاں پر کشمیر کا پرچم لہرائیں گے، انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب ہم ہندوستان فوج کو شکست دیں گے، ہندوستان کے پڑھے لکھے طبقے سے یہ مطالبہ کرتا ہوں کے وہ نریندر مودی کے موجودہ اقدامات کو مسترد کریں ۔