راجہ نجابت اور راجہ سخاوت کی والدہ کی بریڈ فورڈ کے مقامی قبرستان میں تدفین

May 31, 2020

بریڈفورڈ (نمائندہ جنگ )تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین اور راجہ سخاوت حسین کی والدہ قضائے الہی سے انتقال کرگئیں، انہیں بریڈفورڈ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، اُن کی رحلت پر سیاسی ،سماجی ،مذہبی اور عوامی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کےلیے صبرجمیل کی دعا کی ہے اظہار تعزیت کرنے والی شخصیات میں سے شیڈو وزیر ناز شاہ ایم پی ، شیڈو وزیر بیرسٹر عمران حسین سابق لارڈ مئیر محمد عجیب ،سابق لارڈ مئیر غضنفر خالق ،سابق لارڈ میئر رنگ زیب ،سابق لارڈ میئر کونسلر خادم حسین ، سابق لارڈ میئر کونسلر ظفر علی ، سابق لارڈ میئر نویدہ اکرام کونسلر صبیحہ خان ، کونسلر محمد عمران کونسلر محمد شفیق ، لارڈمیئر لیڈز اصغر قریشی ،کونسلر گوہر الماس خان ، سابق لارڈ میئر لیڈز محمد اقبال ، کونسلر رضوانہ جمیل، آصف خان ،زاہد مغل ،شرجیل ملک راجہ مصدق خان ،راجہ جاوید قادر ، سردار عبد الرحمان خان ، علامہ قاری محمد عباس،آصف نسیم راٹھور، چوہدری حق نواز ، چوہدری کرامت حسین ، شاہ محمد کھوکھر ، ایڈووکیٹ راجہ شوکت خالق ، اے ڈی خان ، ہیری بوٹا ، چوہدری صغیر پوٹھی، چوہدری عبدالقیوم ، چوہدری یعقوب حسین ، چوہدری عبدالقیوم ماموں ، چوہدری محمد اعجاز بوہا ، چوہدری منظور حسین خزانچی، چوہدری محمد بشیر ، چوہدری محمد نذیر ، چوہدری بشارت حسین ، چوہدری محمد اصغر چارلی ، محمد آصف جدون خان، طیب کمال پاشا و دیگر حضرات نے راجہ نجابت حسین اور راجہ سخاوت حسین سے ان کی والد ماجدہ کے انتقال پُر ملال پر تعزیت و افسوس اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔