پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھایا جائے، راؤ رضوان الحق

May 31, 2020

دی ہیگ( راجہ فاروق) سفارت خانہ پاکستان دی ہیگ کے کمر شل قونصلر راؤ رضوان الحق سے پاکستانی بزنس مین راجہ غلام عباس نے سفارتخانہ پاکستان میں ملاقات کی اور ہالینڈ تقرری پر خوش آمدید کہا اور پاکستان میں تجارت کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو کی، کمرشل قونصلر راؤ رضوان الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بزنس کمیو نٹی کی گائیڈنیس اور مشوروں کے لیے ہم ہر وقت حاضر ہیں، اس وقت ضرورت ہے کہ اپنے مادر وطن پاکستان کو اقتصادی طور پر مضبوط کرنے کے لیے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیں۔