گوردوارے پرحملے کی مذمت کرتے ہیں، رشید چوہدری

May 31, 2020

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) لیبر پارٹی کے مرکزی رہنما سابق کائونٹی کونسلر رشید چوہدری نے ڈربی شائر میں سکھوں کے گوردوارے پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ملزم کواس واقعہ کی سزا ملنی چاہئے ۔ دین اسلام غیر مسلموں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے ۔ بحیثیت مسلمان ہمارا کردار مثالی ہونا چاہیے ۔ چوہدری رشید نے کہا کہ برطانیہ ایک ملٹی کلچرل ملک ہے۔جہاں مذہبی انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں،سابق کونسلر رشید چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈربی ٹائون میں جس پاکستانی نوجوان نے سکھوں کے گوردوارے کو نقصان پہنچایا ہے پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کرے اور اس کو سخت سزا دی جائے ۔ کونسلر رشید چوہدری نے کہا سکھ کمیونٹی کے مذہبی رہنمااور ان کی لیڈر شپ مسئلہ کشمیر پر کشمیر یوں کے حق خودارادیت کی ہمیشہ حمایت کر تی ہے بلکہ لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف ہمارے تحریک آزادی کشمیر کے احتجاج میں بھرپور شرکت کرتی ہے، ہماری نوجوان نسل کو نفرت انگیزی میں حصہ نہیں لینا چاہیے۔