جنوبی کیرولینا میں دو منہ والی بچی کا کامیاب آپریشن

May 31, 2020

راچڈیل (نمائندہ جنگ)جنوبی کیرولینا میں ڈاکٹروں نے دو منہ والی ایک بچی کا کامیاب آپریشن کر کے اسے نارمل بچی بنا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کیرولینا میں ایک چھوٹی بچی چارلسٹن کے دو منہ تھے جبکہ دوسر ے منہ میں بھی ہونٹ ‘ زبان اور دانت بھی مکمل تھے دوران حمل سیکنگ کے دوران ا س کا سراغ لگایا گیا اور جب بچی آپریشن کے قابل ہوئی تو ڈاکٹروں نے ا س کے دوسرے منہ کا آپریشن کر کے اسے نارمل بچی بنا دیا مگر منہ کا بنیادی منہ کیساتھ کوئی تعلق نہ تھا اور وہ عام انسانوں کی طرح ایک منہ سے کھا پی اور سانس لے سکتی تھی جبکہ ا س کے دوسرے منہ سے دانت نکالنے کیلئے ڈاکٹروں کو سخت محنت کرنا پڑی اس سے قبل ایک دو منہ والا ٹریس جانسن نامی لڑکا مسوری میں 2004میں پیدا ہوا تھا جس کا غیر معمولی شکل کا سر تھا ٹریس جانسن نے ڈاکٹروں کو حیرت میں ڈال دیا۔ ڈاکٹرز ا س کے زندہ رہنے کی توقع نہیں کر رہے تھے مگر 2017میں اس نے اپنی13ویں سالگرہ منائی۔