بھارت کی کئی ریاستوں میں سینکڑوں چمگادڑوں کی موت سے دیہاتی پریشان

May 31, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) اترپردیش اور بہار سمیت بھارت کی کئی ریاستوں میں سینکڑوں چمگادڑوں کی موت دیہاتیوں کو پریشان کر رہی ہے جن کا خیال ہے کہ یہ کسی خوفناک چیز کے آغاز کی بدنما علامت ہے۔ مقامی رہائیشیوں کے درمیان خوف و ہراس اور وہ پیمانہ جس پر رات کی مخلوق کی اموات رپورٹ ہوئیں، اس نے حکام کو فوری کارروائی کرنے اور مردہ ممالیہ جانوروں کی لاشوں پر سیمپل ٹیسٹ کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ صدمے کی جسمانی علامت کے بغیر بڑی تعداد میں چمگادڑوں کی موت کی اطلاعات گورکھپور، اترپردیش سے 26 مئی کو سامنے آئیں۔ مقامی افراد کا کہنا تھا کہ ایک علاقے میں 52 چمگادڑ ایک گھنٹے کے اندر مردہ ہوکر نیچے گر پڑے جس سے دیہاتیوں میں دہشت پھیل گئی۔