یاسر کی محبت میرے سارے خوف ختم کردیتی ہے، اقراء عزیز

May 31, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور ہر دلعزیز اداکارہ اقرا عزیز حسین کا کہنا ہے کہ اُنہیں یاسر کی بیوی ہونے پر فخر ہے۔حال ہی میں اقرا عزیز نے اپنے شوہر یاسر حسین کے ہمراہ نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں اور ہمیشہ کی طرح ان تصاویر میں بھی پاکستان شوبز کی یہ معروف جوڑی دلکش نظر آرہی ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کردہ ایک تصویر میں اداکارہ محبت بھری نگاہوں سے اپنے شوہر کی طرف دیکھ رہی ہیں۔اِس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اقرا عزیز نے کہا کہ میں یاسر کی بیوی ہونے پر فخر محسوس کرتی ہوں۔اقرا عزیز کی پوسٹ پر یاسر حسین نے مزاحیہ انداز میں کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں صدقے جاؤں اور ہم سے جلنے والوں کاچہرہ پرپل ہوجائے۔اقرا عزیز نے کہا کہ میں نے صرف آپ کی وجہ سے ہی محبت پر یقین کرنا سیکھا ہے اور آپ کی یہی محبت میرے سارے خوف ختم کردیتی ہے۔ایک تصویر میں اقرا عزیز نے یاسر حسین کی مونچھے پکڑی ہوئی ہیں جس پر اداکارہ نے کہا کہ ’مونچھ نہیں تو کچھ نہیں۔‘یاد رہے کہ یاسر حسین اور اقرا عزیز کی جوڑی پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اور سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑی ہے۔دونوں گزشتہ سال 28 دسمبر کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے یاسر اور اقرا نے گھر میں ہی خود کو قرنطینہ کیا ہوا ہے۔