دانیال سے شادی کے بعد اتنی خوش ہوں، دنیا بھول گئی، فریال محمود

May 31, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)دو روز قبل معروف اداکار دانیال راحیل کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ فریال محمود کا کہنا ہے کہ دانیال سے شادی کے بعد اتنی خوش ہوں کہ میں باقی دُنیا کو بھول گئی ہوں۔ انسٹاگرام پر فریال محمود نے اپنے شوہر دانیال راحیل کے ہمراہ اپنی شادی کی یادگار تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اس خوشی کے موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔فریال محمود نے کہا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ میں نے شادی کی تصویر پوسٹ کرنے میں تھوڑی دیر کردی ہے لیکن یقین کریں کہ دانیال سے شادی ہونے کے بعد میں اتنی خوش ہوں کہ باقی دُنیا کو بھول گئی ہوں۔اداکارہ نے اپنے شوہر دانیال راحیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ خدا کی طرف سے میری تمام دعاؤں کا جواب ہیں اور آپ کا خاندان میرے لیے خدا کا تحفہ ہے، میں بہت خوش ہوں کہ اب میرے پاس ایک گھر ہے، ایک فیملی ہے۔اُنہوں نے اپنی ساس یعنی سیمی راحیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا شکریہ ادا کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں آپ نے میرے لیے جو کچھ بھی کیا وہ قابل تعریف ہے۔فریال محمود نے دانیا ل راحیل کی بہن اور اداکارہ مہرین راحیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں، ہمارے نکاح کی تصاویر کو بہترین اور یادگار بنانے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔آخر میں اداکارہ نے کہا کہ ہمارے نکاح کی چھوٹی سے محفل میں جو لوگوں کی محبت تھی وہ حقیقی تھی جس نے مجھے بہت خوش کیا۔یاد رہے کہ فریال محمود اور دانیال محمود نے دو روز قبل ہی شادی کی ہے اور اِس خوشخبری کا اعلان دانیال راحیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔