انورمقصود کی پاکستانی کرکٹرز کی پرفارمنس پر تنقید

May 31, 2020

انورمقصود کی پاکستانی کرکٹرز کی پرفارمنس پر تنقید

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹرنگزبینڈ کے رکن اورنامور کمپوزروگلوکاربلال مقصود نےایک بارپھراپنے والد اور پاکستان مشہورترین مزح نگار، شاعر، مصنف، ٹی وی میزبان اور مصور انور مقصود کےساتھ سوال وجوابات کا سیشن رکھا اوراِس سیشن میں بھی انورمقصود نےاپنے مداحوں کے 10 سوالات کے جواب دیے۔سوال وجواب سیشن کے راؤنڈ 2 کی ویڈیو بلال مقصود نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ انسٹاگرام پرپوسٹ کی۔ بلال مقصود نے سوال و جواب کے راؤنڈ 2 کا آغاز کرتے ہوئے انور مقصود سے قومی کرکٹ ٹیم کے دورۂ انگلینڈ کے حوالے سے سوال کیا کہ ہمارے کھلاڑی کس طرح کی پرفارمنس دیں گے؟ اس سوال کے جواب میں انور مقصود نے قومی کرکٹرز کی پرفارمنس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ہمارے کھلاڑی گھروں میں کرکٹ کھیل رہے ہیں اورمیں اُن کی بیٹنگ دیکھ کرحیران رہ گیا ہوں۔ انور مقصود نے کہا کہ پہلی بار میں نے ہمارے کھلاڑیوں کو اتنی اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھا ہے۔اُنہوں نےکہا کہ ’میں کہتا ہوں کہ پی سی بی انگلش کرکٹرز سے بات کرے کہ میچ گراؤنڈ کے بجائے اپنے گھروں میں ہی رکھیں کیونکہ ہمارے قومی کرکٹرز گھروں میں بہت اچھا کھیلتے ہیں۔انور مقصود نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی جس طرح گھر میں کھیلتے ہیں ان کو کوئی بھی نہیں ہرا سکتا، یہ اپنی پرفارمنس سے تہلکہ مچا دیں گے۔