این ایف سی ایوارڈ کو آئی ایم ایف کے سامنے گروی رکھ دیا گیا،رضا ربانی

May 31, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلزپارٹی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سنیٹر میاں رضا ربانی نے کہاہے کہ این ایف سی ایوارڈ کو آئی ایم ایف کے سامنے گروی رکھ دیا گیا ہے، حکومت نے پاکستان اسٹیل سے 9350 ملازمین کو فارغ کرنے کے لئے سمری تیار کی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، قومی اثاثے پاکستان اسٹیل مل کے بارے میں ہونے والے معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے ۔