امریکا: سیاہ فام شہری کی موت پر مظاہروں کیساتھ پولیس گردی بھی جاری

May 31, 2020

امریکا میں سیاہ فام شہری کی موت پر مظاہروں کے ساتھ پولیس گردی بھی جاری ہے۔

امریکا کی مختلف ریاستوں میں سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پولیس کی جانب سے مظاہرین پرتشدد کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹیمور میں پولیس کی جانب سے ایک خاتون پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں پولیس اہلکار کو خاتون پر مکے برساتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل مظاہرین نے اٹلانٹا میں واقع سی این این سینٹر کے باہر احتجاج کے دوران پولیس گاڑی سمیت7 گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی۔