فلپائن کے ساحل پر خطرناک پانی کے بگولوں کی ویڈیو وائرل

May 31, 2020

فلپائن کے ساحل پر خطرناک پانی کے بگولوں کی ویڈیو وائرل

طوفانی بگولے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلاتے ہوئے اپنے راستے میں آنے والی ہر شے کو نیست و نابود کر دیتے ہیں جن کا نام سن کر ہی اوسان خطا ہو جاتے ہیں۔

فلپائن کے ساحل پر بھی ایسے ہی خطرناک ایک ساتھ تین طوفانی بگولے زمین سے آسمان تک پانی اور ہواکے دائرے میں گھومتے دکھائی دیئے۔

پانی میں گرد و غبار کے اس طوفان کوساحل کنارے سے دیکھنے والے افراد خوفزدہ ہوگئے جبکہ موبائل سے ریکارڈ کی جانے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پانی کے بگولوں کے ساتھ آسمان بھی مکمل تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔

سینکڑوں فٹ بلند طوفانی سمندری بگولوں کی ویڈیو آن لائن بھی ہزاروں بار دیکھی جا چکی ہے۔