معذور ایرانی خاتون پیروں سے کینوس پر رنگ بکھیرنے میں ماہر

May 31, 2020

معذور ایرانی خاتون پیروں سے کینوس پر رنگ بکھیرنے میں ماہر

ایران کی ایک معذور خاتون نے اپنی معذوری کو مجبوری نہ بنا کر اس بات کا عملی ثبوت دیدیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے پیروں کے ذریعے تصاویر بنانے میں ماہرایرانی خاتون اپنے پیروں سے کینوس پر رنگ بکھیرنے میں بھی ماہر ہے۔

ایران کے شہر Sefidshahrسے تعلق رکھنے والی اکتیس سالہ فاطمہ حمامی نصرابادی نامی خاتون پیدائشی طور پرمفلوج ہے لیکن انہوں نے اپنی معذوری کو مجبوری نہ بنا کر یہ ثابت کردیا کہ معذوری مجبوری نہیں ہوتی۔

ایرانی مصورہ کی تیار کردہ تصاویر دیکھ کر لوگ نہ صرف اُس کے فن کو سراہتے ہیں بلکہ اُس کے ہمت و حوصلے کیبھی خوب داد دیتے ہیں۔

انہوں نے لیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈوسمیت نامور شخصیات کے پورٹریٹس بنانے کے بعد اُن میں رنگ بھرے۔