کرکٹ پر کروڑوں لگانے والی کمپنیوں نے مجھے نظر انداز کیا، سعدی عباس

May 31, 2020

پاکستانی کراٹے چیمپیئن سعدی عباس نے کہا ہے کہ ملک میں کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کے کھلاڑیوں کو کوئی نہیں پوچھتا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سعدی عباس کا کہنا تھا کہ کرکٹ پر کروڑوں خرچ کرنے والی کمپنیاں میرے اولمپک کوالیفائرز کے لیے 15 لاکھ دینے کو تیار نہ تھیں۔

سعدی عباس کا کہنا تھا کہ اپنی جیب سے پیسہ لگا کر پاکستان کے لیے کھیلتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے فائٹ کرتے ہوئے اپنا گھٹنہ ڈیمج کروایا، پاکستانی حکام نے میری کوئی مدد نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کراٹے لیگ کروانے کا خواب ہے، 50 لاکھ کی اسپانسر شپ درکار ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراٹے لیگ سے پاکستان میں کھیل کا معیار بلند ہوجائے گا۔