امریکا: سیاہ فام شخص کے قتل کیخلاف احتجاج کئی شہروں تک پھیل گیا

May 31, 2020

امریکا: سیاہ فام شخص کے قتل کیخلاف احتجاج کئی شہروں تک پھیل گیا

امریکا میں سفید فام پولیس اہل کار کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کے قتل کے خلاف احتجاج امریکا کے کئی شہروں میں پھیل گیا۔

احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جن میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

مشتعل افراد نے پولیس کی گاڑیاں اور سرکاری عمارتیں جلادیں۔

مظاہرین نے وہائٹ ہاؤس پر دھاوا بھی بولا اور اس دوران بھی اندر گھسنے کی کوشش میں ان کی اہلکاروں سے جھڑپ بھی ہوئی۔

میزوری میں مظاہرین نے پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول دیا، شکاگو اور نیویارک میں بھی مختلف مقامات پر پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے۔

اس تمام تر صورتحال کے پیش نظر امریکا میں 25 سے زائد شہروں میں کرفیو لگا دیا گیا۔

ادھر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی سڑکوں پر جوکچھ ہورہا ہے اس کا انصاف سے کوئی تعلق نہیں، لاقانونیت اور تشدد کو روکا جائے گا۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتیں ٹرمپ سے موجودہ صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔