سیاہ فام امریکی شہری کے قتل پر مظاہروں کا سلسلہ برطانیہ پہنچ گیا

May 31, 2020

سیاہ فام امریکی شہری کے قتل پر مظاہروں کا سلسلہ برطانیہ پہنچ گیا

سفید فام امریکی پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کے قتل پر مظاہروں کا سلسلہ برطانیہ تک جا پہنچا۔

سیاہ فام افریقن امریکیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے لندن کی سڑکوں پر مارچ کیا گیا۔

علاوہ ازیں کل سے برطانیہ کے بڑے شہروں برمنگھم، مانچسٹر، کارڈف اور گلاسگو میں بھی مظاہروں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی ریاست مینی سوٹا میں ایک سفید فام پولیس افسر نے سیاہ فام شہری کو گرفتار کرتے ہوئے اس کی گردن پر گھٹنا رکھا تھا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔

واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد امریکا میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے جس کا دائرہ ریاست مینی سوٹا سے نکل کر دوسری ریاستوں تک پھیل گیا ہے۔

سیاہ فام شخص کے قتل میں ملوث مطلوبہ پولیس اہلکار کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔