بھارت کی جانب سے سفارتی آداب کی خلاف ورزی

May 31, 2020

بھارت کی جانب سے سفارتی آداب کی خلاف ورزی

بھارت نے سفارتی آداب کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نئی دلی میں تعینات پاکستانی سفارتی عملے کے 2 ارکان کو ناپسندیدہ قرار دے دیا۔

بھارتی وزارت خارجہ نے بے بنیاد الزامات عائد کرکے دونوں کو ملک چھوڑنے کا کہہ دیا۔

اس حوالے سے پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ جن 2 افراد کو نا پسندیدہ قرار دینے کی بات کی جا رہی ہے وہ سفارت کار نہیں ہیں۔

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے کہا کہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔