پانی 4 اہم سبق سکھاتا ہے، ماہرہ خان

June 01, 2020

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں لکھا ہے کہ پانی چار خاص سبق سکھاتا ہے۔

پہلا کہ آپ جو دیکھتے ہیں وہ اکثر آپکی پیش گوئی ہوتی ہے، دوسرا جو نرم ہے وہ طاقت ور بھی ہو سکتا ہے۔

تیسرا استقامت رکاوٹیں توڑ سکتی ہے جبکہ چوتھا تبدیلی ہمیشہ ہوتی رہتی ہے۔

اداکارہ نے پیغام میں مصنف ینگ پیئبلو کا حوالہ بھی دیا ہے۔

ماہرہ خان کے اس ٹوئٹ کو مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔