کرکٹرز کیلئے لانگ اور شارٹ ٹرم کوچنگ پلان بنائینگے، ندیم خان

June 01, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائی پرفارمنس سینٹر کے ڈائر یکٹر ندیم خان کا کہنا ہے کہ ثقلین مشتاق بطور ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئر زڈویلپمنٹ مقرر ہونے کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق جونیئر ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد اور ایسوسی ایشن کے کوچزکے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔ان کوچز کی مدد سے لانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم کوچنگ پلان بنائے جائیں گے۔اتوار کو ایک انٹر ویو میں ندیم خان نے کہا کہ غیر ملکی ٹیموں اور پاکستان کی ٹیم کے درمیان فرق کو ختم کیا جا ئے۔کچھ کوچز کو اسپیشلائز کوچنگ کے لئے رکھا جائے گا۔کھلاڑیوں کو بیرون ملک تربیت کے لئے بھیجا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو جونیئر ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم بھارت سے بڑے بڑے مارجن سے ہاری ہے یہی کوشش کی جائے گی کہ اپنے کھلاڑیوں کو ہائی پرفارمنس سینٹر میں مستقبل کے ایونٹ کی مناسبت سے تیار کیا جائے گا۔