بابر اعظم کا کورونا سے لڑنے والوں کو خراج تحسین

June 01, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے عالمی وبا کورونا وائرس کے دور میں فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈکس اسٹاف کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بابر اعظم نے کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کی خدمات کو سراہا ہے۔ بابر اعظم نے لکھا کہ وبا کے دوران دن رات لڑنے والوں کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لوگوں کو گھروں پر رہنے کی تلقین بھی کی۔