قلندر کے سکندرز پروگرام میں مزید 16 کھلاڑیوں کا انتخاب

June 01, 2020

قلندر کے سکندرز پروگرام میں مزید 16 کھلاڑیوں کا انتخاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور قلندرز ورچوئل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام قلندر کے سکندر کے 5 ویں ہفتے میں مزید 16 نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ ان میں چار چار بیٹسیمن، فاسٹ بولر، اسپنرز اور وکٹ کیپرز شامل ہیں۔ بیٹسمینوں میں محمد اخلاق، حمزہ نذر ، طیب طاہر، حنان اچکزئی، فاسٹ بولروں میں محمد عامر، اسد رضا، نثار احمد اور انعام جاوید چار اسپنرز میں نعمان بھٹی، احمر اعجاز، اسد رفیق اور زیشان اور وکٹ کیپرز میں رانا شاہ زیب عبدالوہاب ، محمد فرقان اور عبدالرحمان شامل ہیں۔