جرمن فٹبال لیگ،بائرن میونخ اور فرینکفرٹ کامیاب

June 01, 2020

برلن (جنگ نیوز) جرمن فٹ بال ليگ بنڈس ليگا میں بائرن ميونخ نے فورچونا کو 0-5 سے شکست دے دی، دفاعی چیمپئن بائرن ميونخ کے رابرٹ ليون ڈوسکی نے 2 بار گیند کو جال میں پہنچایا۔ پوائنٹس ٹيبل پر اس شاندار فتح کے بعد بائرن ميونخ 67 پوائنٹس کيساتھ پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ دوسرے ميچ ميں فرينکفرٹ نے وولفس برگ کو 1-2 سے شکست دی۔ فرينکفرٹ کی جانب سے آندرے سلوا اور کماڈا نے گولز اسکور کئے۔