18ویں ترمیم،این ایف سی ایوارڈ،مولانا فضل الرحمان نے کل جماعتی کانفرنس طلب کرلی

June 01, 2020

پشاور(نمائندہ جنگ)جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی جانب سے 18 ویں آئینی ترمیم کے ممکنہ خاتمہ، این ایف سی ایوارڈ میں ردوبدل اور کورونا وبا سے پیدا ہونے والی صورت حال سے متعلق متفقہ لائحہ عمل مرتب کرنے کی غرض سے خیبر پختونخوا کی سیاسی جماعتوں کے مرکزی سربراہان اور صوبائی صدور پر مشتمل کل جماعتی کانفرنس 6 جون کو پشاور میں طلب کرلی ہے۔