ایئربس ماہرین نے طیارہ حادثہ کی تحقیقات مکمل کرلیں

June 01, 2020

اسلام آباد(این این آئی)ایئربس کمپنی کے ماہرین نے پی آئی اے طیارہ حادثہ کی تحقیقات مکمل کرلیں اور جائے وقوعہ سے تمام ضروری شواہد بھی اکھٹے کرلیے ہیں‘رپورٹ فرانس میں تیار کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق جہاز کے فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر(ایف ڈی آر) اورکاک پٹ وائس ریکارڈر (سی وی آر)کی ڈی کوڈنگ کا عمل 2 جون سے فرانس کے شہر لی بورگٹ کی ایوی ایشن لیب میں شروع ہو گا‘ ایف ڈی آر اور سی وی آر کی پہلے مرمت کی جائے گی اور پھر ڈی کوڈ کیا جائے گا جبکہ سی وی آر اور ایف ڈی آر ڈی کوڈنگ کے لئے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے کچھ ممبران بھی فرانس جائیں گے ۔ دوسری جانب ایئر بس کمپنی نے ایوی ایشن ڈویژن اور تحقیقاتی ٹیم سے براہ راست رابطہ کرکے تباہ شدہ جہاز کا وائس اور ڈیٹا ریکارڈر فرانس لے جانے کی اجازت مانگ لی ہے جس پر ایوی ایشن نے آمادگی ظاہر کردی ہے‘ائیرکرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈ انوسٹی گیشن ٹیم کا ایک ممبر وائس اینڈ ڈیٹا ریکارڈ ساتھ لے کر جائے گا۔